آئی جی پنجاب کی ٹرانسفرانتظامی نہیں انتقامی فیصلہ ہے:محمدناصراقبال خان
لاہور(پ ر )ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب محمدطاہرخان کی محض ایک ماہ بعد ٹرانسفرانتظامی نہیں انتقامی فیصلہ ہے ، آزاد عدلیہ فوری طورپر اس متنازعہ معاملے کوٹیک اپ اورانصاف کرے۔عدالت عظمیٰ نے چندروزبیشتر ڈی پی اوپاکپتن رضوان گوندل کی سیاسی بنیادوں پرٹرانسفر کیخلاف ایکشن لیا اور شدید برہمی کااظہار کیاتاہم وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اورسابق آئی جی پنجاب سیّدکلم امام کی معذرت قبول کرلی لیکن صوبائی حکومت نے اپنی انتقامی روش تبدیل کرنے کی بجائے پنجاب پولیس کے کمانڈر کیخلاف مہم جوئی شروع کردی ہے۔