سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل سجاد حسین قتل کیس کی سماعت27 اکتوبر تک ملتوی
کراچی (وقائع نگار)کراچی کی مقامی عدالت نے سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل مل سجاد حسین قتل کیس کی سماعت27 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو دوران سماعت ملزم نثار مورائی کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا جس پر جیل حکام نے بتایا کہ نثار مورائی علیل ہیں پیش نہیں کرسکتے،عدالت نے ملزم نثار مورائی کو 27 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی جیل حکام کا کہنا تھا کہ نثار مورائی کرپشن ریفرنس میں ضمانت مسترد ہونے پر جیل میں ہیں۔
سجاد حسین/ سماعت