جلہ جیم‘ بورے والا میں تجاوزات کیخلاف کاروائیاں‘ سرکاری اراضی واگزار
ملتان (نمائندوں سے) تجاوزات کے خلای مختلف شہروں میں گزشتہ روز بھی کارروائیاں جاری رہیں جلہ جیم کے نواحی علاقہ چلے وائن ضلع لودھراں میں تقریباً تین سال قبل ڈی سی او لودھراں نے بنگلہ چلے وائن اور ملحقہ 3 ایکڑ زرعی رقبہ محکمہ انہار کا صرف 46 لاکھ ملک احمد نواز کو فروخت کر دیا بتایا جاتا ہے کہ بنگلہ (ریسٹ ہاؤس) اور زرعی زمین کی موجودہ مالیت کرڑووں میں ہے جس کی وجہ سے حکومت کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے اہلیان علاقہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس ثاقب نثار سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ضلع کو نسل وہا ڑی کی جانب سے جلہ جیم کے نواحی مو ضع فتح پور میں قبضہ ما فیا کے خلا ف گر ینڈ اپر یشن 86کنا ل زرعی اراضی وار گزار فتح پور چلے وائن نہر کنا رے کچی آبا دی دادیا ں والا کھو ہ شاہ سکند ر سے کل 86کنال زرعی رقبہ جو کہ 32کنا ل ذوالقر نین 16کنا ل بشیر احمد 8کنا ل عمر ان حکیم 14کنال محمد رفیق 3کنا ل سلمان مو اتی 5کنا ل راؤ محمد شریف اور اک کمر ہ پلا ٹ وار گزار کر لیا ہے۔بورے والا میں اسسٹنٹ کمشنر سید نوید عالم کی قیادت میں چیف آفیسر بلدیہ رائو محمد علی،نائب تحصیلدار چوہدری امتیاز وڑائچ،محکمہ ہائی وے کے ایس ڈی او اور دیکر محکموں کے سربراہان پر مشتمل ٹیم نے آج لاری اڈہ پر سٹی گیٹ کے ساتھ بلدیہ کی پرانی چونگی پر قائم ٹریفک پولیس چوکی اور ملحقہ تجاوزات کی زد میں آنے والی دوکانوں کے خلاف بھاری مشینری کی مدد سے گرینڈ آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران تمام غیر قانونی دوکانیں مسمار کر کے سرکاری قیمتی اراضی واگزار کروا لی گئی۔ میلسی میں بھی تجاوزات کے خاتمے کے لئے کا روائیاں جا ری ہیں سٹرکوں پر مو جو د کھو کھوں ، تھڑوں اور ریڑھیوں کو ہٹا یا جا رہا ہے۔ چیف آفیسر ملک نعیم اعوان نے کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کلین اور گرین پنجاب کے پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔ تمام متعلقہ ادارے محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں بہت جلد عوام کو بہتری نظر آئے گی ۔