میرے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کرنیوالوں کی منہ کی کھانا پڑی ،چوہدری عابد رضا
اسلام آباد(خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ سے بری ہونے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں دکھ تکالیف انسان کیلئے آزمائش ہوتے ہیں جن پر صبر کر کے ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے مبارک باد کیلئے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر آنے والے معززین سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے معزز جج صاحبان نے میرٹ پر فیصلہ کر کے کیس کو بری کیا انھوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کرنے والوں کی منہ کی کھانا پڑی ہے۔