پاکستانی قوم کو اپنی بہادر فوج پر فخر ہے: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ ( نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر محمد عارف خان سندھیلہ سٹی ایم پی اے نے کہا کہ جذبہ ایمانی سے سرشار اپنی بہادر افواج پرپوری پاکستانی قوم کو فخر ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جا ئے اگر جنگ ہوئی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی اور بھارت کو سبق سکھا دیں گے ۔ بھارت کے گھنائونے ہتھکنڈوں اور خون ریزی کے جنون نے بھارتی انتہا پسندی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے ۔کشمیر ی عوام پر ظلم کا پہاڑ ٹوٹ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے بھارت کا امیج عالمی سطح پر مزید خراب ہوگا۔ پیلٹ گن کا استعمال مسلم دشمنی اور انتہاپسندی بھارتی وزیر اعظم مودی کی تنگ نظری ،جنونیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔