نارووال: دو سر والے بچے کی پیدائش قدرت کے کرشمے کو دیکھنے لوگوں کا تانتا
نارووال (نامہ نگار) قدرت کا کرشمہ محلہ رحمان پور میں دو سر والے بچے کی پیدائش ،دیکھنے کیلئے لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔ تفصیل کے مطابق محلہ رحمان پورہ کے رہائشی فیاض احمد کی بیوی کو پرائیوٹ کلینک زچگی کے لیے لے جایا گیا جہاں پر 2 سر والے بچے کی پیدائش ہوئی۔ دو سروں کی وجہ سے پیدا ہونے والے بچے کی حالت نازک ہونے کے باعث بچہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ وفات پاگیا ۔