سابق گورنر رفیق رجوانہ کی بس حادثہ میں جاں بحق افراد کے گھر آمد‘ لواحقین سے اظہار تعزیت
ملتان(سپیشل رپورٹر)سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ اور انجینئر ملک آصف رفیق رجوانہ چیئر مین یو سی 2 ملک اعجاز رجوانہ کی سانحہ ڈیرہ غازی خان بس حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے گھر سیوڑہ چوک آمد اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ اس موقع پر ملک رفیق رجوانہ نے حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا۔