مقدمہ قتل کے دو ملزموں کی اپیلیں منظور، سزائے موت عمر قید میں تبدیل
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے مقدمہ قتل کے دو ملزموں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ فاضل عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ دونوں مقدمات میں ٹھوس شہادتیں پیش نہیں کر سکا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم محمد خان پر شان اور ممتاز پر مظہر کو قتل کرنے کا الزام ہے۔