جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 افراد دھر لئے گئے
لاہور (خبر نگار) جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے دو افراد کو ایف آئی اے امیگریشن نے گرفتار کر لیا۔ شارجہ جانے والے مسافر عامر مختار کو مشکوک کاغذات پر روکا تو اس کا لیبیا کا ویزا اور انسپکٹریٹ کی سٹمپ جعلی نکلی۔ ملائیشیا جانے والے عامر علی احمد کے کاغذات چیک کئے تو ویزا جعلی نکلا۔