عشق رسولؐ کی شمع کو فروزاں کرنے نکلے ہیں،پیر ارشدکاظمی
کراچی ( سٹی نیوز )تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدرپیر سیدارشدعلی کاظمی القادری نے کہاہے کہ ملک کے نوجوانوں کے دلوں میں عشق رسولﷺ کی شمع کو مزید فروزاں کرنے کے لئے میدان عمل میںنکلے ہیں،اس سلسلے میں کراچی کے کونے کونے میںعلماء کرام اور نوجوانوں کا مربوط سسٹم بنارہے ہیں، عوام اہلسنّت کو متحداور منظم کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں اب عشق رسول ﷺ کے ڈنکے بجیں گے ،عشق رسول ﷺ کے فروغ کے لئے تمام ترکاوشیں اور کوششیں بروئے کارلاکر شہر کراچی کا غلط تاثرمٹانے نکلے ہیں،نوجوان ہماراساتھ دیں کراچی کو امن وسکون ،ترقی وخوشحالی اور اخوت کا گہوارابنادیں گے۔انہوں نے کہاکہ تحریک اہلسنّت پاکستان خالصتاًغیر سیاسی تحریک ہے جس کے کسی قسم کے سیاسی عزائم نہیں ہیں مگرحکمراںکان کھول کر سن لیں قانون تحفظ ناموس رسالت، قانون تحفظ ختم نبوت اور دیگر اسلامی قوانین کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو کھل کر میدان عمل میں آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ نامو