سکھر میں صفائی کا نظام ابتر ، سیوریج سسٹم تباہ ، عملہ صفائی غائب
سکھر(نامہ نگار) میونسپل انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوئوں کے باوجود پرانا سکھرسمیت شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی ابتر حالت اور نکاسی آب کا سسٹم مفلوج ہونے کے باعث جگہ جگہ گندگی ، کچرے کے ڈھیر ، گٹر نالیاں ابلنے سے گندہ پانی گلی ، محلوں ، سڑکوں پر جمع رہنا روز کا معمول بن گیا ہے نکاسی آب کا سسٹم مفلوج ہونے سے لطیف پارک ، قریشی روڈ ، تانگہ اسٹینڈ ، میونسپل اسکول ، کری کواٹر سمیت مختلف علاقوں میں گندہ پانی جمع رہا جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ اسکے علاوہ بھوسہ لائن ، ریجنٹ کالونی ، رائل روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بھی صفائی کی ابتر صورتحال کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی ، غلاظت کے ڈھیر جمع ہیں شہریوں نے کہا کہ تا دورہ صرف فوٹو سیشن کے سوا کچھ نہیں تھا شہریوں نے میئر سکھر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے عملی اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کچھ کمی آسکے ۔