سینیٹ میں تحریک انصاف نےاپنا اپوزیشن لیڈر کا امیدوار لانے کا فیصلہ کر لیا
ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا امیدوار لانے کیلئےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جہانگیر ترین، اعظم سواتی اور پرویز خٹک کو ٹاسک سونپ دیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے آزاد اور فاٹا سینیٹرز سے رابطے کیے جبکہ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سے بھی بات چیت کی. سینیٹر اعظم سواتی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات بھی کی جس میں اعظم سواتی نے چیئرمین سینیٹ کوپی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈرکیلئے الیکشن لڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا. ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کا پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر کا امیدواربننے کا امکان ہے.