ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے حاملہ خاتون کو فائرنگ کرکے ہلاک جبکہ اس کے خاوند کو شدید زخمی کردیا۔
لاہور کےعلاقے شادباغ کا رہائشی پنجاب پولیس کا ملازم بلال زاہد گزشتہ روز اپنی بیوی عروج کے ہمراہ کینال پارک میں اپنے سسرال سے واپس گھرآرہا تھا کہ تھانہ غالب مارکیٹ کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار چارنامعلوم افراد نے انہیں لوٹ لیا تاہم
ملزمان نے جب خاتوں کے کانوں سے بالیاں اتارنے کی کوشش کی جس پر بلال زاہد نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے عروج موقع پر ہلاک جبکہ زاہد شدید زخمی ہوگیا۔
اہل محلہ نے بلال کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ کے بعد اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو آگ لگا کر گلبرگ کے علاقہ کینال پارک اور مین مارکیٹ کو مکمل طور بند کردیا،مظاہرین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوراً گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے۔