معذور بچوں کو تعلیم حا صل کر نے کیلئے ہر ممکن سہو لت دی جا ئے،کمشنرراولپنڈی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنرراولپنڈی ند یم اسلم چو ہد ری نے العزا لی سپیشل ایجو کیشن سینٹر برائے ذہنی و جسمانی معذور اطفال کو بچوں کے پک اینڈ ڈراپ کے لئے گا ڑی کی چا بیاں د یتے ہو ئے کہا کہ اس سہو لت کو معذور بچوں کے لئے فورا فعال کر یں تا کہ انہیں سکول آ نے جا نے میں کسی د قت کا سامنا نہ کر نا پڑے۔ ند یم اسلم چو ہدر ی نے مز ید کہا کہ بلا شبہ معذور افراد کو اللہ اس ایک کمی کے ساتھ بے شمار دو سر ی نعمتو ں سے نوا زتا ہے اور اب یہ ہما ری ذمہ دا ری ہے معذور بچوں کو تعلیم حا صل کر نے کے لئے ہر ممکن سہو لت اورجس قد ر آسا نیاں ہو سکیں وہ ان کو دی جا ئیں تا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر کے ز ند گی میں آ گے بڑ ھنے کی جدو جہد کر سکیں۔نیز ان کی د یگر صلا حیتوں کو برئوے کار لاتے ہو ئے معاشرے کے فعا ل ر کن بنا نے کی کو شش کریں تا کہ کسی پر بوجھ بننے کے بجائے و ہ کا ر آمد افرادی قوت بن سکیں۔ اس مو قع پر ایڈ یشنل کمشنر(کوا رڈ ینیشن) طارق سلا م مروت،ڈائریکٹر سو شل و یلفیئر محمد اسلم میتلا، ڈاکٹر فا ضیہ ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجو کیشن ، فو کل پر سن نابینا ومعذ ور افراد نبیل ستی و دیگر متعلقہ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔پر یذ نٹ بلا ئنڈ ایسو سی ایشن نبیل ستی نے اس مو قع پر معذور افراد کی بہتر ی کے لئے اٹھا ئے جا نے والے گراں قدر اقدامات کے لئے ز بردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کمشنر را ولپنڈی نے ہمیشہ ذا تی د لچسپی لیتے ہو ئے ان کے مسا ئل کو سنا اور فوری اقدامات کئے جسکے لئے ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔ ڈا ئر یکٹر سو شل و یلفئیر محمد اسلم میتلا نے بھی گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکومتی ہد ایت کے مطا بق معذور افراد کو مختلف سرکاری محکموں میں میر ٹ کی بنیا د پر بھر تی کر تے ہو ئے اس با ت کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ان سے کو ئی سہل اور ان کی صلا حیتو ں کیمطابق کام لیاجائے نہ کہ انہیں تر س و ہمد ر دی کی نذ رکر تے ہو ئے ان کی با قی صلاحیتوں کو بھی ضا ئع کیا جا ئے ۔