بارش کی پیشگوئی پر 2گھنٹے میں سیوریج لائنوں کو خالی کرا لیا جائے: چودھری نصیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) واسا کے مینیجنگ ڈائریکٹر چوہدری نصیر احمد نے آپریشن عملہ کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشِ گوئی سے2گھنٹے قبل ڈسپوزل سٹیشنوں کوچلا کر علاقہ کی سیور لائنوں کو خالی کر لیا جائے تاکہ بارشی پانی کا نکاس جلد ممکن بنایا جا سکے ۔ یہ ہدایت انہوں نے گزشتہ روزمون سون کے انتظامات کے حوالے سے شہر کی مختلف ڈرینوں کے توسیعی منصوبوں کے کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لینے کے لیے ڈرینوں اور ڈسپوزل سٹیشنوں کا دورہ کیا۔