پاکستان کی تاجر برادری کیپٹن معیز خان جیسے نڈر لیڈر سے محروم ہوگئی،ایس ایم منیر
کراچی(کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، سیکریٹری جنرل زبیرفریدطفیل، سینیٹرعبدالحسیب خان،مرکزی ترجمان گلزارفیروز، سندھ ریجن کے چیئرمین خالدتواب،یوبی جی کینیڈاکے چیئرمین نوید بخاری، عبدالسمیع خان،کاٹی کے صدر شیخ عمرریحان،شاہین الیاس سروانہ،عبدالرحیم جانو، مظہر علی ناصر، مرزا اختیاربیگ،طارق حلیم،محمدحنیف گوہر، نور احمد خان، ممتاز احمد،احمدچنائے،یحییٰ پولانی،اکرام راجپوت ، طارق ملک،عرفان سروانہ اور دیگر رہنمائوں نے ملک کے معروف بزنس مین،یو بی جی کے سینئررہنما،سرپرست اعلیٰ نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کیپٹن اے معیز خان کے انتقال پر مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ کیپٹن معیز خان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کا پر ہوناانتہائی مشکل ہے ، کیپٹن معیز خان یوبی جی کی ایک اہم ترین پلرتھے اور انکی گروپ میں وسیع تر خدمات تھیں، کیپٹن معیزخان ایک مستند کاروباری شخصیت اور اپنے شعبے میں کام کے ماہر تھے، وہ نڈر اور بے باک انداز بیاں کے حامل تھے،پاکستان ایک بہترین صنعتکاررہنما سے محروم ہوگیا ہے، یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ کیپٹن معیز خان کے انتقال سے پاکستان کے صنعتکاروں اورتاجروں کو شدید صدمہ پہنچا ہے،انہوں نے نہ صرف نارتھ کراچی بلکہ کئی مواقعوں پر کراچی کی صنعتکاربرادری کی مشکلات کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے ،یو بی جی رہنمائوں نے کیپٹن معیز کی اہلیہ مسز نرگس معیز خان اور انکے صاحبزادوں فیصل معیز،عمران معیز،وقاص معیز اوروہاج معیز سے انکے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کیپٹن معیز خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور تمام سوگواروں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے(آمین)۔