ملک میں تمام برائیوں کی جڑ غیر اسلامی نظام ہے: انور رشید
مریدکے)نمائندہ نوائے وقت )تحریک لبیک پاکستان کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار چودھری محمد انور رشید نے کہا ہے کہ ملک کی تمام برائیوںکی جڑ غیر اسلامی نظام ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہمارے امیدوار کامیاب ہو کر ملک میں نفاذ اسلام کا انقلاب لائیں گے کاروباری مراکز میں ریلی کے دوران عمیرا لحق قادری، عثمان صابری، صاحبزادہ قاسط علی نوشاہی ، حافظ عمران ، کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے چودھری انور رشید نے کہا کہ کھربوں روپے کی کرپشن کرکے مسلمان ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی گئی ہیں۔