میاں نواز شریف‘ مریم نواز کے لئے بکرے کا صدقہ‘ دعا کرائی گئی
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما یونین کونسل 9 کے چیئرمین شیخ ندیم اکبر کی قیادت میں میاں نواز شریف اور مریم نواز کے حق میں معصوم شاہ روڈ محلہ اشرف آباد میں دعا کرائی گئی اور بکرے کا صدقہ دیا گیا بعد ازاں لگی کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ قافلہ لاہور کے لئے روانہ ہو گیا روانگی سے قبل شیخ ندیم اکبر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف اور مریم نواز گھبرانے والے نہیں ہیں انتقامی بنیادوں پر بنائے گئے سیاسی مقدمہ بنانے اور پارٹی قائدین کو سزا دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں پوری قوم میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور لیگی متوالے ہر قسم کی قربانی ینے کو تیار ہیں جب تک ووٹ کو عزت نہیں دی جائے گی اس وقت تک حالات ایسے ہی رہیں گے۔