اسلحہ، منشیات برآمد، پانچ ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکیخلاف کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو قابو کر لیا تھانہ نصیرآباد پولیس نے ذیشان سے 1350گر ام چرس، تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے ضمیر سے 120گرام چرس ، تھانہ گوجرخان کامران سے 15لیٹر کھلی شراب ، تھانہ کہوٹہ سے فرخ سے 5لیٹر کھلی شراب ، تھانہ مندرہ پولیس نے نعیم سے 30 بور پستول معہ 2روند برآمدکرکے ان کے خلا ف مقدمات درج کرلئے ۔