بنوں اور مستونگ میں دھما کے ریا ست پاکستان پر حملہ ہے، معراج الہٰدی
کراچی ( نیو ز رپو رٹر) امیر جماعت اسلا می سندھ و مجلس عمل کے این اے 256 سے نامزد امید وار ڈاکٹر معراج الہٰدی صدیقی نے بنو ں میں ایم ایم اے کے مرکزی رہنما ء اور سابق وزیر اعلیٰ خبیر پختونخواہ اکر م خا ن درانی کے قافلے اور مستونگ میں با پ کی کارنر مینگ میں خو د کش حملے کی شدید مذمت او ر واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے درجا ت کی بلندی ،لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمی ہو نے والے افراد کی جلد اور مکمل صحت یا بی کی دعا کی ہے ۔ انہو ں نے قیمتی جا نو ں کے ضیا ع پر انتہا ئی دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اس وقت جب پو نگ میں صرف12 دن باقی بچے ہیں سیاسی جماعتوں کے رہنما ئو ں اور سیاسی اجتماعات پر پے درپے خود کش حملو ں سے کیا پیغام دیا جا رہا ہے، ایسے واقعات کا مسلسل رونما ہو نا الیکشن کے عمل پر سوالات اور پورے عمل کوسبوتاژ کر نے کی کو شش اور غیر ملکی دشمن قو توں کی منصوبہ بند ی کا حصہ لگتا ہے ،نگراں حکو مت اور سیکو رٹی ادارے عوام اور امیدواروں کو فول پر وف سیکو رٹی فراہم اور تمام سیاسی جماعتوں کوبھر پور الیکشن مہم چلانے کیلئے سا ز گار حا لات فراہم کر یں ۔