حکومت زیادہ دن چلتی نظر نہیں آرہی، چوہدری آصف
بیول (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری آصف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف نے ملکی سلامتی و تحفظ اور علاقائی امن کے پیش نظرآرمی چیف کی ایکسٹینشن کے بل کی حمایت کی ہے موجودہ حکومت کو مسلم لیگ کا شکر گزار ہونا چائیے آج حکومتی ایوانوں میں ایسی پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں جس سے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ہے بلکہ مہنگائی کی چکی میں پستی جا رہی ہے آج بجلی گیس پٹرول مہنگا ہوتا جا رہا ہے اور دن بدن اس میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے اس طرح کی عوام کش پالیسیوں سے حکومتی ایوان زیادہ دن چلتے نظر نہیں آتے ہیں ۔