نیازی حکومت نے دوا ساز کمپنیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے: افضال احمد
کراچی(نیوز رپورٹر) پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے سابق انفارمیشن سیکرٹری افضال احمد‘ احمد فہیم‘ اسلم سومرو‘ طارق نعیم‘ شیر افضل تنولی‘ ظفر حسن بابو‘ محمد اصغر لعل‘ عبد القدوس‘ سہیل دہلوی‘ رائو محمد نوید‘ عظیم خان‘ سید مسعود حسین دیگر نے ڈالر‘ گیس‘ پیٹرول کے بعد دوائوںکی قیمتوںمیں اضافے کی مذمت کی ہے۔ قیمتیں بڑھانے کے لئے کئی روز سے میڈیکل اسٹوروں سے جان بچانے والی دوائیں‘ امراض قلب مرگی‘ کھنسی کا سیرپ ہیپاٹائٹس ویکسین‘ حفاظتی ویکسین دیگر150 دوائیں غائب کردی گئیں حکومت نے دوا ساز کمپنیوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئیجان بچانے والی دوائیوں کی قیمتوں میں9 فیصد اور باقی تمام دوائوں پر15 فیصد اضافہ کردیا۔ عوام پر ایک اور ڈرون حملہ کردیا۔ عوام کو تبدیلی کا سہانہ خواب دکھانے والے ہر محاذ پر ناکام ثابت ہورہے ہیں اور ناکامی چھپانے کے لئے حزب اختلاف کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کردی ہیں وہ اپنے اس عمل سے عوام کی توجہ مسائل سے ہٹانے کے لئے شور مچارہے ہیں حکومت کی غیر سنجیدگی اور عدم دلچسپی کے باعث ملک معیشت تباہ ہوگئی ہے اور مہنگائی کی چکی میں عوام کو پیسا جارہا ہے غریب عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔