SSB حیدرآباد سندھ رینکنگ ٹینس چیمپین شپ 26جنوری سے کھیلی جائے گی
حیدرآباد( نمائندہ نوائے وقت )حیدرآباد ٹینس ایسوسی ایشن کے ذیر اہتمام ایس ایس بی حیدرآباد سندھ رینکنگ ٹینس چیمپین شپ 2019ء 26سے 31جنوری2019تک حیدرآباد جیم خانہ میں کھیلی جائے گی چیمپین شپ میں بوائز انڈر 11،انڈر 13،انڈر15،انڈر 17کے مقابلے گرلز کے انڈر13،اور انڈر 17کے مقابلے منعقد کئے جائیں کے جبکہ مردوں کے سنگلز،40سال سے ذائداور 50سال سے ذائد کے ڈبلز کے مقابلے منعقد ہوں گے ،کھلاڑیوں کی انٹری جمع کرانے کی آخری تاریخ 24جنوری ہے ،25جنوری سے کوالیفائی رانڈو شروع ہوں گے جبکہ مین روانڈ 26جنوری سے شروع ہوں گے ،کھلاڑیوں کی انٹری فیس 300روپے مقرر کی گئی ہے خواہش مند کھلاڑی ریفری و سیکریٹری ڈسٹرکٹ ٹینس ایسوسی ایشن شبیر گل سے واٹس اپ نمبر 03330291569پریا Email:shabbirgul777@gmail.comپررابطہ کرسکتے ہیں ، چیمپین شپ کے ڈائریکٹر ٹورنامنٹ ساجد علی بھٹو،آرگنائزنگ سیکریٹری محمد جاوید راجڑ ہوں گے ۔