سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالرکی کمی کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے تین سو روپے کی نمایاں کمی ہوگئی۔
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالرکمی کے بعد سولہ سو انتالیس ڈالر ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اس معمولی کمی کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونا تین سو پچاس روپے کم ہو کرچھپن ہزارتین سو پچاس روپےاور دس گرام سونے کے دام تین سو روپے کمی کے بعداڑتالیس ہزارتین سوروپے ہوگئے۔گولڈ ڈیلرزکا کہنا ہے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے سبب آج پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔انکا کہنا ہے کہ صارفین میں قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں صرف ایک ڈالرکی کمی کے باوجود پاکستان میں دس گرام سونے کی قیمت میں تین سو روپے کی نمایاں کمی ہوئی۔