سعودی عرب :اشیا ئے صرف کے نرخوں کی نگرانی کیلئے نیا نظام رائج کر دیا
ریاض (اے پی پی) سعودی وزارت تجارت نے ملک بھر میں اشیائے صرف اور مصنوعات کے نرخوں کی نگرانی کے لیے نیا نظام رائج کر دیا ہے ۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اشیائے صرف اور اہم مصنوعات کے نرخوں کی نگرانی کے لیے نیا موثر نظام قائم کیا ہے۔وزارت تجارت نے ٹو یٹر پر وڈیو کلپ بھی جاری کی ہے جس میں ملک بھر میں اشیا کے نرخوں کی آن لائن رپورٹ دی گئی ہے۔وڈیوکلپ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت کے انسپکٹرز نے ملک کے مختلف علاقوں میں اشیا کے نرخ کس طرح دریافت کیے اور کہاں کہاں کن چیزو ںکے کیا نرخ ہیں۔ ہر فیلڈ انسپکٹر کو آن لائن سروے سسٹم سے آراستہ کیا گیا ہے۔ کسی بھی دکان کے تجارتی ریکارڈ سے لمحوں میں اس دکان یا تجارتی مرکز کی تمام اشیا کے نرخ سامنے آجاتے ہیں۔ فیلڈ انسپکٹر تمام اشیا اور ان کے نرخوں کی ایک فہرست تیار کرکے فوری طور پر وزارت کو بھیج دیتا ہے۔