صفا گولڈ مال کیس‘ رانا عبدالقیوم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صفا گولڈ مال کرپشن کیس میں ملوث رانا عبدالقیوم کی ضمانت پررہائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویڑن بنچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل تھے رانا عبدالقیوم کی جانب سے ایڈوکیٹ راجہ رضوان عباسی اور ذوالفقار نقوی عدالت جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار سیکٹر ایف سیون میں واقع ایک کثیر منزلہ عمارت میں غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں سی ڈی اے کے چار افسران سمیت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
رانا عبدالقیوم