قصور ویڈیو اسکینڈل: 3 ملزموں کو عمر قید کی سزا‘ عدم ثبوت پر 9 بری
قصور (آئی این پی)قصور ویڈیو اسکینڈل میں ملوث 3ملزموں کو انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر قید سزا اور 3,3لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، اس مقدمے میں مجموعی طور پر 12ملزم تھے جن میں سے 9کو ثبوت نہ ہونے کے باعث بری کر دیا۔ منگل کو قصور ویڈیو سکینڈل میں عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ویڈیو سکینڈل میں ملوث 3ملزموں حسیم عامر، وسیم سندھی اور علیم آصف کو عمر قید اور 3,3لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 4نے فیصلہ سنایا، اس مقدمے میں مجموعی طور پر 12 ملزمان تھے جن میں سے 9کو ثبوت نہ ہونے کے باعث بری کر دیا گیا۔
قصور ویڈیو اسکینڈل