عزائے فاطمیہ ؑکے موقع پر مجالس عزا منعقد ہو گی، تصورحسین القمی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) تنظیم شیعہ آئمہ مساجد پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ سیدتصورحسین نقوی القمی نے قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی جانب سے شہادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑ کے سلسلہ عالمی عشرہ عزائے فاطمیہ ؑ کی منانے کے اعلان کاخیر مقدم کرتے ہوئے مجالس عزا میں بھرپور شرکت اور جمعہ کے مرکزی اجتماعات میں سیرت سیدہ فاطمہ زہراؑ کے موضوع پر خطبات دینے اور بی بی پاک کے روضہ مبارک کی خستہ حالی کے خلاف آواز احتجاج بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تنظیم کے صدر دفتر الکاظم میںآئمہ مساجدکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام کی محسن ہستیوں کی یاد گار منانا اور ان کی سیرت و تعلیمات کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جو قوموں کی زندگی کی علامت ہے ۔