ملک بھر میں 72 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ سرکاری اور نجی عمارتوں کو دلہن کی طرح سجابا گیا ہے۔ صدر اور وزیراعظم نے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے ۔ملک بھر میں 71 واں جشن آزادی بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ دن کا آغاز فرزندانِ پاکستان نے مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کی دعائوں سے کیا ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں سے سلامی دی گئی۔ صبح 8 بج کر 58 منٹ پر ملک بھر میں سائرن بجائے گئے اور قوم نے یک زباں ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ہوئی، تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، نگرا ن وزیراعظم جسٹس(ر)ناصر الملک، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، غیر ملکی سفرا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر اور وزیراعظم نے سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024