کلبھوشن پر جاسوسی‘ تخریب کاری کے الزامات ہیں‘ ویانا کنونشن لاگو نہیں ہوتا: خورشید قصوری
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری نے کہا کہ ویانا پروٹوکول فوج کو نہیں صرف شہریوں کو کور کرتا ہے۔ بھارتی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کلبھوشن پر جاسوسی اور تخریب کاری کے الزامات ہیں۔ قونصلر رسائی لازمی نہیں۔ ویانا کنونشن جاسوسی اور دہشت گردی کرنے والوں پر لاگو نہیں ہوتا۔ وزیراعظم نے بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کی بہت کوششیں کیں۔ فوج بہتر تعلقات کے حق میں ہے۔
قصوری