اختر مینگل پی بی 35 سے امیدوار ہونگے: ذرائع
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی نے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35سے امیدوار ہونگے جبکہ حلقہ پی پی 1 سے جمیل رمضان یوسفزئی، پی بی 2 سے اسحاق ہزارہ، پی بی 3 سے حاجی یوسف بنگلزئی، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 6 سے ملک مجید کاکڑ، پی بی 4 سے اختر حسین لانگو، پی بی 5 سے احمد نواز بلوچ امیدوار ہونگے۔