27 او ایس ڈی افسروں کی تقرریاں، 11 اےس اےس پیز، اےس پےز کے تبادلے
لاہور (سپیشل رپورٹر + اپنے نمائندے سے) حکومت پنجاب نے 27 او ایس ڈی افسران کی تقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم اشرف کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا گیا ہے۔ اعجاز منیر کو ڈی جی ایل ڈی اے‘ ثاقب ظفر کو ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ، افتخار علی سہو کو ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ندیم الرحمن کو ایڈیشنل سیکرٹری لیبر، رانا محمد ارشاد کو پراجیکٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام‘ سید حیدر اقبال کو ایم ڈی پی ایچ اے‘ علی جان خان کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ سروسز‘ ڈاکٹر عثمان علی کو ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بورڈ آف ریونیو‘ عظمت محمود کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ صحت‘ واصف خورشید کو ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن چیف سیکرٹری کو تبدیل کر کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم پی آر ایم پی‘ احمد عزیز تارڑ کو ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن چیف سیکرٹری‘ طارق محمود ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن‘ احمد علی کمبوہ کو سیکرٹری پنجاب کوآپریٹو لیکوڈیشن بورڈ‘ جاوید اقبال بخاری ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بورڈ آف ریونیو‘ احسن وحید ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ‘ مرزا محمود الحسن کو ڈائریکٹر انٹی کرپشن لاہور‘ احسان اللہ کو ایڈیشنل کمشنر ملتان‘ ذوالفقار احمد گھمن ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن لاہور‘ احمد رضا سرور کو ایڈیشنل سیکرٹری فنانس‘ قیوم قیصر چیف انجینئر سا¶تھ زون کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو‘ شجاعت علی ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹری‘ ذوالفقار علی ڈپٹی سیکرٹری فنانس کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن‘ زاہد سلیم گوندل کو ڈپٹی سیکرٹری پی اینڈ ڈی اور محمد شاہد ناز تعیناتی کے منتظر تھے کو ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔ اپنے نمائندے سے کے مطابق انسپکٹر جنرل پولےس پنجاب، آفتاب سلطان نے 11 اےس اےس پیز اور اےس پےز کے علاوہ 7 ڈی اےس پےز کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کےے ہےں۔ اےس اےس پی PHP گوجرانوالہ، محمد سلےم کو اےس اےس پی، سپےشل برانچ، پنجاب، اےڈےشنل اےس پی، سٹی ڈوےژن گوجرانوالہ، کےپٹن (ر) لےاقت علی ملک کو اےس پی انویسٹی گےشن، ملتان، تقرری کے منتظر، جماعت علی بخاری کو اےس پی انویسٹی گےشن، چکوال، تقرری کے منتظر، شاہد حفےظ کو اےس پی انوسٹی گےشن، قصور، اےس پی لےگل PTC لاہور، سردار کرامت علی کو اےس پی لےگل، لاہور، اےس پی ٹرےفک فےصل آباد رےجن، ذوالفقار احمد کو اےس پی ٹرےفک گوجرانوالہ رےجن، اےس پی سپےشل برانچ پنجاب، نبےلہ ناہےد رانا کو اےس پی PHP ٹرےننگ کالج، لاہور، تقرری کی منتظر، شاہدہ کوثر کو اےس پی PHP راولپنڈی، اےس پی انویسٹی گےشن مظفر گڑھ، کفاےت اللہ باجوہ کو اےس پی انویسٹی گےشن، ساہےوال جبکہ اےس پی سپےشل برانچ، پنجاب، قےصر بشےر اور اےس پی انویسٹی گےشن قصور، حماد رضا قرےشی کو سنٹرل پولےس آفس لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہےں۔ اسی طرح تقرری کے منتظر، DSP محمد زبےر حسےن کو SDPO فتح جنگ سرکل، اٹک، DSP نذر عباس کو SDPO چھوا سےدن شاہ سرکل، چکوال، DSP خادم حسےن کو DSP آرگنائزڈ کرائم، لودھراں، DSP اصغر علی کو ڈی اےس پی VVIP سکےورٹیI-، لاہور، DSP ہےڈ کوارٹر، وہاڑی، عبدالمجےد چشتی کو DSP ہےڈ کوارٹر، راجن پور، DSP لےگل، انویسٹی گےشن برانچ پنجاب، تنوےر امجد کو DSP لےگل ٹرےفک ہےڈ کوارٹرز، پنجاب جبکہ DSP لےگل ٹرےفک ہےڈ کوارٹرز پنجاب، احسان الٰہی کو DSP لےگل شےخوپورہ تعےنات کےا گےا ہے۔