مکرمی ! ہماری بجلی پانی بند کیا ہوا ہے۔ ایک گھنٹہ بجلی جاتی ہے ایک گھنٹہ آتی ہے۔ لوگوں کے یو پی ایس خراب ہو رہے ہیں، نئی بیٹری آٹھ نو ہزار کی آتی ہے مگر وہ ٹھیک سے چارج بھی نہیں ہوتی، بجلی جو بند ہو جاتی ہے۔ اے اللہ جو تیرے بے بس بندوں کو سُکھ پہنچائے تُو بھی اُسے سُکھی رکھ۔ جن کو تیرے مجبور بے بس بندوں کا احساس نہیں بس زیادہ نہیں اتنا ہی کر جتنا وہ ہمیں دکھ دیتے ہیں۔ بجلی جانے کی وجہ سے پانی بھی بند ہو جاتا ہے۔ کیا یہاں پر یزید آ گئے ہیں جو لوگوں کا بجلی پانی بند کرا رہے ہیں؟ یا اللہ ہم بے بسوں کی فریاد سُن تو ہی دادرسی کرنے والا ہے۔ (تیرے ناچیز بندے صابر شاکر پاکستانی)
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024