غزہ پٹی+ نابلس (اے ایف پی+ ثناءنیوز) اسرائیلی فوج اور اسلامی جہاد کے جنگجوﺅں کے درمیان جھڑپ میں ایک فلسطینی شہید اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ اسلامی جہاد کے ارکان اور عینی شاہدین کے مطابق دیگر 2 فلسطینی بھی زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 فلسطینیوں نے سرحد عبور کرنے کی کوشش اور اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی۔ جس کی جوابی کارروائی پر فائرنگ کی گئی۔ حملے میں کوئی اسرائیلی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر اسلامی جہاد کے القدس بریگیڈ ونگ نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں بیوریج مہاجرین کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے صف بندی کرتے ہوئے ٹینکوں سے ٹینلنگ کی۔ ادھر یہودی خاتون ڈرائیور نے فلسطینی نوجوان شہری کو گاڑی تلے روند ڈالا۔ مڈل ایسٹ سٹڈی سنٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خاتون ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی چلاتے ہوئے ایک فلسطینی شہری کو ٹکر دے ماری اور فرار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق گاڑی کی شکر سے زخمی ہونے والے فلسطینی احمد شہاب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔