ڈپٹی کمشنر ثاقب عطیل کا دورہ میونسپل سٹیڈیم لودھراں
لودھراں(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ثاقب علی عطیل نے آج یہاں عوامی شکایات پر لودھراں شہر میں میونسپل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے چیئر مین بلدیہ کو ہدایت کی کہ اسٹیڈیم کو 15دن کے اندر لیزر لیول کر کے گھاس کی کٹائی کی جائے اور گرائونڈ میں باقاعدہ پانی لگایا جائے اور شام کو روشنی کا انتظام کیا جائے۔