اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویسلے نبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائٹ ہیلمٹ گروپ کو سکیورٹی خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے مغربی ملکوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر وائٹ ہیلمٹ گروپ کو شام سے باہر نکالنے کا بندوبست کریں۔روس کے مستقل مندوب نے کہا کہ شامی عوام کی امداد کے نام پر سرگرم یہ گروپ دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔وائٹ ہیلمٹ گروپ مارچ 2013 میں امریکا، برطانیہ اور ترکی کی مالی معاونت سے قائم ہوا تھا اور اسے شام میں دہشت گرد گروہوں کے زیر قبضہ علاقوں میں طبی امداد پہنچانے کا مشن سونپا گیا تھا۔روس کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں سے ملنے والی اسناد اور دستاویزی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ وائٹ ہیلمٹ گروپ نے تحریر الشام نامی گروہ کے ساتھ مل کر عام شہریوں کے خلاف کیمیائی حملوں کا ڈرامہ رچایا تھا اور اس کا الزام شامی حکومت پر عائد کیا تھا۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024