ترقیاتی سکیموں کے مقامات پر سیاسی پارٹیز وسرکاری اداروں کے سربراہان کی تشہیر پر پابندی عائد
ملتان(خبر نگارخصوصی)لوکل گورنمنٹ پنجاب نے ترقیاتی سکیموں کے مقامات پر سیاسی پارٹیز وسرکاری اداروں کے سربراہان کی تشہیر پر پابندی عائد کردی ہے اس سلسلہ میں جاری کیے گئے احکامات میں ذمہ دارافسران کیخلاف کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔