ایلکس ہیلز کے آنے سے ٹیم کی بیٹنگ زیادہ مضبوط ہو گی:محمد سمیع
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم زبردست فارم میں ہے اور آنے والے میچ کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد سمیع نے کہا کہ ہماری ٹیم زبردست فارم میں ہے اور آنے والے میچ کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں جبکہ ایلکس ہیلز کے آنے سے ٹیم کی بیٹنگ اور زیادہ مضبوط ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے اور شائقین اچھی کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں، غیر ملکی کھلاڑی کراچی کے کراوڈ سے بہت خوش ہیں۔