منشیات فروشوں او ر جر ائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں ،ڈی آئی جی آپریشنز
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے وفاقی دار الحکومت میں سیکور ٹی کو سخت کرنے کی ہدایات جاری کردیں اور پتنگ با زی ، کبو تر با زی ،ہو ائی فا ئر نگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا ہے منشیات فروشوں او ر جر ائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے جر ائم پیشہ عناصرکو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے تر جیحی بنیادوں پر اقداما ت کرتے ہوئے تمام وسائل بر ئوے کا ر لا ئے جا ئیںروزانہ کی بنیا د پر تما م افسران سر چنگ و کو منگ کر یں ، ہو ٹلز ، مو ٹلز ، گیسٹ ہا وسز، افغا ن بستیو ں سمیت کچی بستیو ں کی چیکنگ کر یں ، اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کو یقینی بنائیں ، انسداد منشیات کی مہم میں مزید تیزی لا ئی جا ئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو ریسکیو15 میں سینئر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔