امریکہ اور اسرائیل کا فوجی مشقیں مارچ کے آخر تک جاری رکھنے کا اعلان
مقبوضہ بیت المقدس (اے این این) امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی مشقیں دوسرے ہفتے میں بھی جاری ہیں۔ دونوں ملکوں نے یہ مشقیں رواں ماہ کے آخر تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ملکوں کی افواج پر مشتمل یہ مشقیں آج سے ایک ہفتہ قبل مقبوضہ فلسطین میں جونیپر کوبرا 2018ء کے عنوان سے شروع کی گئی تھیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ ٹریننگ کا مقصد ریزرو فوج میں بھرتی کے لیے رابطوں میں تیزی لانا اورغزہ کی سرحد کے قریب موجود فوجی تنصیبات کے دفاع اور فوج کی نقل وحرکت کو زیادہ فعال بنانا ہے۔جنگی مشقوں میں پیادہ فورس، بری فوج اور جنوبی ریجن کی فوج کی طرف سے لاجسٹک سہولت فراہم کی گئی ہے۔