دو روز سے جاری عسکری مصروفیات ختم‘ لاہور اولڈ ائرپورٹ وی وی آئی پی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا
لاہور (خبر نگار) لاہور اولڈ ائر پورٹ پر عسکری مصروفیات مکمل ہونے کے بعد گذشتہ روز اسے اہم سیاسی شخصیات کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔ نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر، وزیر اعلٰی پنجاب، حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور ملک کے دیگر سیاستدانوں اور بڑی اہم شخصیات سمیت ملک کے موجودہ وزیر اعظم کے طیارے بھی اب اولڈ ائر پورٹ پر لینڈ کر سکیں گے۔ اولڈ ائر پورٹ پر عسکری ونگ کی 2روزہ مصروفیت کے باعث تمام وی وی آئی پی موومنٹ حج لائونج سے روانہ کی جا رہی تھیں۔ گزشتہ روز موومنٹ ختم ہونے کے بعد دیگر تمام وی وی آئی پی طیارے اولڈ ائر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کر سکیں گے۔