مصر: ٹریفک حادثے میں12 افراد ہلاک،11زخمی
قائرہ(انٹرنیشنل نیوز)مصری دارالحکومت کے جنوب میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک اور دیگر گیارہ زخمی ہو گئے ہیں۔ مصر کے سرکاری میڈیا نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ گزشتہ برس مصر میں آٹھ ہزار سے زائد ٹریفک حادثات کے نتیجے میں تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔