حکمرانوں کے پاس عوام کیلئے طفل تسلیوں کے سوا کچھ نہیں: امیر العظیم
لاہور (سپیشل رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ہدیات پر تیار کیا جانا والا بجٹ عوام پر خود کش حملہ ہے حکومت نے ہر چیز کو عوام کی پہنچ سے باہر کر دیا ہے 70 کھرب 36 ارب کے بجٹ میں 3151 ارب روپے کا خسارہ جبکہ 11 کھرب روپے کے عوام پر ٹیکس لگائے گئے جس سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں کے پاس عوام کو طفل تسلیاں دینے اور مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کرنے کے سوا کچھ نہیں حکومت نے پچاس لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کے حوالے سے جو قوم سے وعدہ کیا تھا اس کی تکمیل کے حوالے سے ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔