قوم نوازشریف کے ساتھ، جیلیں، رکاوٹیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں:اشفاق محمود
خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار)نگران حکومت مسلم لیگی ورکروں کی پکڑ دھکڑ سے باز رہے۔ جیلیں اور رکاوٹیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔مسلم لیگ(ن) کے لئے ہم تن من دھن قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنما سیٹھ اشفاق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے۔ مسلم لیگی ورکروں کو ڈرانے دھمکانے سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ نگران حکومت کا کام شفاف الیکشن کا انعقاد ہے۔ مسلم لیگی ورکروں کی پکڑ دھکڑ انکا کام نہیں ہے۔ لاڈلے کو جتوانے کے لئے تمام ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں مگر یاد رکھیں نواز شریف کو دلوں سے نکالنا کسی کے بس کی بات نہیں۔ اس موقع پر سردار نفیس ڈوگر، خالد رحمانی سمیت لیگی ورکروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔