وارنٹی کے باوجود خراب فریزر واپس نہ کرنے پر دکاندار عدالت طلب
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) وارنٹی ہونے کے باوجود فریزر خراب ہونے پر واپس نہ کرنے پر شہری انصاف کے لئے صارف عدالت پہنچ گیا عدالت نے سماعت کے بعد دکان مالک کو 3 اگست کو طلب کر لیا۔ عدالت میں ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کردہ درخواست میں شہری نے موقف اختیار کیا کہ میں نے ایک فریزر خریدا، فریزر کی وارنٹی ہونے کے باوجود صحیح کام نہیں کر رہا۔