ایک ماہ کے دوران 58 ڈکیت گینگز کے 157 کارندے گرفتار، مال مسروقہ برآمد
لاہور (سٹاف رپورٹر)لاہور پولیس نے58ڈکیت گینگز کے 157 ممبران کو گرفتار کر کے شہریوں سے لوٹی ہوئی76لاکھ سے زائدرقم برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کردی۔ملزمان سے دورانِ تفتیش مزید121 مقدمات ٹریس کئے گئے جن سے مزید برآمدگی بھی متوقع ہے پولیس ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ شہر میں ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 01 کلاشنکوف، 08 رائفلز، 11 بندوقیں، 241 پسٹلز، 06خنجر اور 1373 گولیاںبرآمد کر کے237 ملزمان گرفتار کئے ہیں جن کے خلاف231 مقدمات درج کئے گئے۔ شہر میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈائون کے دوران389 ملزمان کوگرفتارکیا گیا جن کے قبضہ سے 17کلوسے زائد ہیروئن ،72کلوسے زائد چرس،620 گرام افیون اور 13217شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔اسی طرح ماہِ جون میں قمار بازی کے خلاف کارروائی کے دوران317 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف 52 مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے 05لاکھ سے زائدرقم برآمدکی گئی ۔