دینہ، نماز کی ادائیگی کیلئے جانے والے شخص کا موٹر سائیکل چوری،مقدمہ درج
دینہ (نامہ نگار) دینہ میں نامعلوم چور نماز کی ادائیگی کے لئے جانے والے شخص کا موٹر سائیکل لے اُڑے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نور محلہ دینہ کا رہائشی عمران لطیف ولد محمد لطیف اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑ ا کر کے نماز کی ادائیگی کے لئے النور مسجد میں گیا توچور موٹر سائیکل لے اُڑے۔