گریڈ 21 کے افسر صدیق شیخ ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ اکیس کے ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن محمد ہاشم ترین کو اسٹیبلشمینت ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور تقرری کے منتظر گریڈ اکیس کے فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد صدیق شیخ کو ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن لگا دیا گیا ہے، خیبر پختونخوا میں تعینات گریڈانیس کے ذوالفقار علی شاہ کی خدمات حکومت گلگت و بلتستان کے سپرد کردی ہیں،گریڈ انیس کے سول سروس اکیڈیمی میں تعینات افسر علی جان خان کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد اور پنجاب میں تعینات گریڈ سترہ کی نیلم سلطانہ خٹک کی خدمات حکو مت خیبر پختونخوا کے سپرد کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے۔