ڈاکٹر رتھ فائو کی قبر کوپہلی پاکستانی ڈیجیٹل قبر کا اعزاز حاصل ہو گیا
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانکی مدرٹریسا رتھ فائو جنکا اگست 2017ء میں انتقال ہو گیا تھا ان کی قبر کو پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل قبر کا اعزاز حاصل ہے۔ میری ایڈیلیڈمنٹر نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر رتھ فائو کی قبر کے اوپر کیو آر کوڈ کنندہ کیا ہے جسے کسی بھی سمارٹ فون پر سکینکرنے سے ڈاکٹر رتھ فائو کی زندگی اور خدمات سے متعلق بنائے گئے خصوصی گوگل دستاویزات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان معلومات میں ڈاکٹررتھ فائو کی دستاویزات ان کی خدمات انہیں ملنے والے ایوارڈ ان کے انتقال پر ملکی اور غیر ملکی اہم شخصیات اور تنظیموں کے تعزیتی بیانات ارو ان کی زندگی پر بنائی خصوصی ویڈیوز شامل ہیں۔