سی پیک‘ گوادر بندرگاہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا: شفیق اے نقی
لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے سی پیک اور گوادر بندرگاہ سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا جو ملک کی خوشحالی و ترقی کا باعث بنے گا۔سی پیک کی آمدن پاکستان کے بجٹ سے تین گناہ سے زائد ہونے سے ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی حافظ ایم عمران حمید وائس چیئرمین کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔